اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرثقافت و ارشاد اسلامی علی جنّتی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور اسی طرح مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم، عالم اسلام کے محوری مسئلے میں شامل ہے۔انھوں نے تہران میں او آئی سی کے جنرل سکریٹری ایاد امین مدنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کو چاہیئے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ ماہیت کو آشکارا کرنے کی غرض سے فلسطینی امنگوں کی، یکصدا اور متحدہ طور پر حمایت کریں۔ انھوں نے عالم اسلام کے وزرائے اطلاعات و نشریات کے تہران اجلاس، اور اس اجلاس کا عنوان، عالم اسلام میں امن و امان کی برقراری کیلئےذرائع ابلاغ کی یکسوئی، دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عنوان کا انتخاب ان مسائل کی بناء پر کیا گیا ہے کہ جو عالم اسلام کو اس وقت درپیش ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنا تکفیری اور انتہا پسندوں کا وہ مقصد ہے جسے وہ، استکبار کی خدمت کے طور پر آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲